جھنگ (سٹارنیوز)ملک سے فر قہ واریت کے خاتمہ سے ملک میں پا ئید ار امن قا ئم ہو گا اسلام و ملک د شمن قو تیں فر قہ واریت کے ز ر یعے ملک کا امن خر اب کر نا چا ہتی ہیں جیسے کسی صو ر ت کا میاب نہیں ہو نے د یا جا ئے گا۔ ملک پا کستا ن ہمیں مسجد کی طر ح عز یز ہے اس کی حفا ظت کیلئے اپنا کردار ادا کر تے ر ہیں۔ توہین ر سا لت و توہین صحا بہ و اہلبیت بل پنجا ب اسمبلی سے پا س ہو نے سے د شمنانا ن پا کستان کے ناپا ک عز ائم خاک میں ملا د ئے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار را ہ حق پا ر ٹی کے پار لیما نی لیڈ ر ممبر پنجا ب اسمبلی مو لانا معاویہ اعظم طار ق نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ مولانا معاویہ اعظم نے تو ہیں ر سا لت تو ہین صحا بہ بل اسمبلی سے پا س کروانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چو ہد ر ی پرویز الہی، محترمہ خدیجہ عمر صاحبہ، حافظ عمار،نذیر چوہان اور سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب یوسف رضا گیلانی کے فرزند علی حیدر گیلانی، لیڈر آف دی اپوزیشن حمزہ شہباز شر یف کا شکریہ ادا کیا کہ جن کہ انتھک محنت اور کاوش سے یہ بل اتفاق رائے سے منظور ہوا۔مولانا معاویہ اعظم طارق نے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ میں بارہ کروڑ کی آبادی والے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے نے ناموس صحابہ کی خاطر اتنا بڑا قدم اٹھا کرایک تاریخ رقم کی ہے اور یقینا اس میں تمام اراکین اسمبلی داد و تحسین کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے بریلوی اہلحدیث، دیوبندی اور تمام مسالک و مکاتب اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بل کے پاس کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔انہو ں نے مز ید کہا کہ اس بل کو تما م صو بائی اسمبلیو ں میں پیش کر کے پا س کروایا جا ئے گا تاکہ ملک میں عملی طور پر فر قہ واریت کو ختم کیا جا سکے۔












