لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات
اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال۔
کورونا وباء کا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عملدر آمد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کے لئے 56 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔کورونا سے متاثرہ کاروبار کو اس تاریخی اقدام سے بہت ریلیف ملے گا۔شدید متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کرتے رہیں گے۔تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر،اراکین اسمبلی میاں محمد فرخ ممتازمانیکا،احمد شاہ گھگہ،محمد نعیم،سردار احمد علی خان دریشک اورمحمد اشرف خان رند شامل تھے۔












