*زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار*وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے مطابق ملزم انعام اللہ نجی کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔
کلینک کے مالک کے مطابق خواتین کی دوران ڈیلیوری ویڈیوز بنانے کا علم ہونے پر ٹیکنیشن کو نوکری سےنکال دیا تھا جس پراُس نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
کلینک کے مالک ڈاکٹر نے ایف آئی اے کو شکایت کی جس پر سائبر کرائم ونگ نے کرک میں چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہناہے کہ ملزم سے خواتین کی 42 ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔