بھائی نے جائیداد کے لالچ میں اپنے سگے بے اولاد بھائی کو قتل کردیا،
ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، ڈی پی او ناصر سیال
منڈی بہاؤالدین سے ذیشان اسماعیل کی رپورٹ کے مطابق تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں نین رانجھا میں جائیداد کی لالچ میں اپنے ہی بھائی کا قتل کر دیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق ملزم عمر حیات ولد زیادہ قوم رانجھا نے جائیداد کے لالچ میں اپنے سگے بے اولاد بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ڈی پی او ناصر خان سیال نے واقعہ کا نوٹس لیکر متعلقہ تھانہ کی پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او ناصر خان سیال نے سماجی رابطے کی معروف ایپلیکیشن پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قتل کی نوے فیصد وارداتوں میں قریبی عزیز ملوث پائے جاتے ہیں اور وجۂِ قتل جائیداد کے تنازعات ہوتے ہیں لیکن پولیس بروقت ملزمان کو گرفتار کررہی ہے۔












