جھنگ ،،،ایم پی اے روڈ پر واقع جعلی پیٹرول پمپ پر کل ریسکیو 15 کے اہلکاروں نے پیٹرول کا ریٹ پوچھا تو 100روپے فی لیٹر ریٹ بتایا گیا جس پر ریسکیو 15 نے متعلقہ چوکی مگھیانہ اطلاع دی جس پر پولیس کی نفری نے چھاپہ مار کر بیس سے زائد پیٹرول سے بھری بوتلیں برآمد کی اور سرکاری تحویل میں لے لی باقی جو پیٹرول ٹینکی میں موجود تھا تاحال اسکو اپنے قبضہ میں نہیں لیا غیر قانونی اور جعلی پیٹرول پمپ کے ماکان چوکی مگھیانہ پہنچ گئے جہاں انکے خلاف کارروائی شروع کی گئ لیکن کچھ دیر کے بعد جعلی اور غیر قانونی پیٹرول پمپ کے مالکان نے جھنگ کے سابق سیاسی شخصیت کو کال کی جس پر اس سیاسی شخصیت نے ایک پولیس کے اعلی افسران کو کال کی کہ اس پیٹرول پمپ کے مالکان کو فوری چھوڑ دیا جائے اور جو پیٹرول سے بھری بوتلیں آپ لیکر آئے ہو وہ فوری واپس کریں جس پر چوکی مگھیانہ کے اے ایس آئی نے اپنے اعلیٰ افیسر کے احکامات کو مانتے ہوئے تمام سرکاری تحویل میں لیا گیا پیٹرول فوری واپس دے دیا اور پیٹرول پمپ کھولنے کا بھی کہہ دیا زرائع نے کنفرم کیا کہ چوکی مگھیانہ کے محرر نے ان مالکان کا نام ایڈریس شناختی کارڈ نمبر سب کچھ ایک سادہ کاغذ پر لکھ لیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان پر ایف آئی آر درج ہو جائے گی اب بہ جانے ایف آئی آر درج ہوتی ہے یا صرف سیاست کی بھینٹ کاروائی کر دی گئ لیکن افسوس ہوا کہ غیر قانونی غیر رجسٹرڈ غیر حفاظتی انتظامات کئے جعلی منی پیٹرول پمپ کو سیل کیوں نہیں کیا گیا آج بھی پیٹرول پمپ کا مالکان دھڑلے سے بیٹھ کر 100روپے پیٹرول فروخت کررہا ہے زرائع نے یہ بھی بتایا کہ مالکان کو پیٹرول دینے میں بھی کسی سیاسی شخصیت کا ہاتھ ہے اور یہ مالک موجودہ ریٹ 76:70روپے میں پیٹرول خرید رہا ہے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل صاحب سے گزارش ہے کہ جعلی اور غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کو فورء سیل کیا جائے












