جھنگ زمین کے تنازع پر تصادم چار افراد زخمی
جھنگ : (سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن ) گوجرہ روڈ پر ہیراں والا چک نمبر 452 میں دو گروپوں کے درمیاں تصادم ھو گیا۔تصادم گروپوں میں زمین کے تنازع پر ھوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
جھگڑے اور ھاتھا پائی سے میں چار افراد یوسف ولد علی نول 55سال۔ ذوالقرنین ولد یوسف 18 سال۔عامر ولد یوسف 16 سال۔زبیدہ بی بی زوجہ یوسف 50 سال زخمی ھو گئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












