خانیوال۔ عوام کو ایس او پیز کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،غیر محتاط رویہ ہم سب کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے ہمارے ملک کی معیشت مکمل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی تاہم کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے قائد سید گروپ و ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ

خانیوال (سٹار نیوز آن لائن ) عوام کو ایس او پیز کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،غیر محتاط رویہ ہم سب کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے ہمارے ملک کی معیشت مکمل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی تاہم کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور صرف احتیاط ہے،حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل طور پر عوام کو پیشگی آگاہی دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ و ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس ہمارے لیے بہت بڑا امتحان ہے امتحان سے نکلنے کا آسان ذریعہ احتیاط ہے ٹائیگر فور س کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو بھی چاہیے کہ اپنے علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے لوگوں کو گائیڈ کریں موجودہ حکومت اپنی مکمل توانائی اسی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے…..

رپورٹ مظہر حسین باٹی نامہ نگار بارہ میل خانیوال