گڑھ مہاراجہ شریف آباد میں چند روز قبل غائب ہونے والا بچہ کو پولیس نے ملتان سے بازیاب کرا لیا ہے
گڑھ مہاراجہ، (تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن) تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراخہ کے علاقے شریف آباد کی نواحی بستی پراگہ میں چند روز قبل 12دن کا بچہ غائب ہونے کا واقع پیش آیا تھا جس پر تھانہ گڑھ مہاراجہ کے ایس ایچ او کی زیر نگرانی چوکی محمودکوٹ کے انچارج مہر محمد اسلم ،اور محرر چوکی محمود کوٹ،منور خان بلوچ کی بے حد کوششوں کے بعد آج ملتان سے بازیاب کرا کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے جس پر بچہ کے والدین کی طرف سے اور علاقے بھر کی طرف سے ایس ایچ او رانا عمر دراز، انچارج چوکی محمود کوٹ، مہرمحمد اسلم، اور محرر چوکی محمود کوٹ منور خان بلوچ کا شکریہ ادا کیا