ملتان(اللہ نوازخان) حکومت پنجاب کی سکیم”اپنی چھت اپنا گھر”کامیابی سے جاری ہے.NRSP ملتان کے ایریا انچارج امان اللہ خان اور برانچ منیجر محمد اقبال اس سکیم کی کامیابی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں کی طرف سے این آرایس پی کو خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی اس دور میں اپنے گھر کا مالک ہونا انتہائی مشکل ہے۔حکومت پنجاب نے متوسط طبقہ کے لیے اپنی چھت اپنا گھر کے نام سے ایک سکیم متعارف کرائی ہے۔اس سکیم کے ذریعے 15 لاکھ روپے کی بلاسود رقم نو سال کی آسان اقساط میں دی جا رہی ہے۔اس سکیم سے ہزاروں شہری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایریا انچارج امان اللہ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا شہری مایوس نہ ہو،جو شرائط پرپورااترتا ہے۔ہم مکمل میرٹ کو ترجیح دیتے ہیں اور کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کرتے۔برانچ منیجرمحمد اقبال نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ادارے کے نام پر کوئی حرف نہ آئے،اس لیے ہم کسی بھی صورت میں اخلاق کا دامن ہاتھ سےنہیں چھوڑتے۔دفتر کاتمام عملہ دفتر میں آنے والے شہریوں سے اخلاق سے پیش آتا ہے۔کئی بار ہم سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے لیکن ہم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اقبال نے مزید کہا کہ وہ شہری،جو دیہات میں 10 مرلہ اور شہرمیں ایک سے پانچ مرلے کے مالک ہوں تو وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔محمد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے ایک آسان سا پراسس ہے۔پنجاب کاکوئ شہری آن لائن اپلائی کرے،اگردرخواست منظور ہو جائے تو زمین کی فرد اور دو گارنٹر کےساتھ دفترآجائے۔عوامی حلقوں کی طرف سے بھی NRSP کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے کہ دفتر کا تمام عملہ بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔