کراچی میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، سچل گوٹھ میں17 سالہ تنویر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، لڑکا ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانا چاہتا تھا، پولیس نے تنویز کی لاش کو قانونی کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور جوان کی جان لے لی ہے۔
سچل گوٹھ میں17 سالہ تنویر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی اور نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے زندگی ہار بیٹھا۔ لڑکا ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانا چاہتا تھا، لیکن ایڈونچر کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے۔جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔
پولیس اس پہلو پر بھی تفیتیش کررہی ہے کہ آخر کیا نوبت آئی کہ ملزم نے خود کو گولی مارلی۔خیال رہے کہ ملک میں اسی ناعیت کے درجنوں حادثات پیش آچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کے لیے ہر شخص بالخصوص نوجوان نسل مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، خاص طور پران دنوں ٹک ٹاک کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شیئر چاہ رہا ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ اسے پہچان سکیں۔
ٹک ٹاک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس طرح کے ایڈونچر کے چکروں میں مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ عارف والا میں ٹک ٹاک کے جنون نے نوجوان کو حوالات میں بند کرا دیا تھا۔ نوجوان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ اسی طرح بھارتی نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں خودکشی کرلی تھی۔ یہ واقع بھارتی ریاست بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں 24 سالہ دھنن جایا نے ویڈیو بناتے ہوئے کیٹرے مار دوا پی کر خوکشی کر لی ہے۔