جھنگ۔جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔سنگین مقدمات (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی،اغواء) کو جلد از جلد یکسو کریں۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے ڈاکٹر سردار غیاث گل خان ڈی پی او جھنگ
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مزمل حسین SP انوسٹی گیشن جھنگ،DSP آرگنائزڈ کرائم، DSP لیگل،جملہ SDPO,s، جملہ SHO,s ضلع ہذا اور جملہ انچارج برانچزنے شرکت کی۔میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیکرنئے احداف کا تعین کیا گیا۔شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کئے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری ریسپانس سے مشروط ہے۔لہذاتمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔میٹنگ میں ڈی پی او جھنگ نے اہم فیصلے کرتے ہوئے کہا کہ تمام SHO,s کو کارکردگی کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔تمام پولیس افسران کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہوگی۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو محکمانہ سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ڈی پی او جھنگ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جسطرح آپ نے کورونا بحران میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنایا ہے اسی طرح ان جذبات کو روٹین ورکنگ میں شفٹ کریں۔جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔سنگین مقدمات (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی،اغواء) کو جلد از جلد یکسو کریں۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ہم سب نے ملکر جھنگ کی سرزمین کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔
رپورٹ ۔
۔چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ











