خانیوال تھانہ سراے سدھو کی حدود میں ڈاکوں راج برقرا ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں گزشتہ رات پریس کلب باٹی بنگلہ کے سینٸر صحافی مہر ریاض کے گھر سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات چوروں اور ڈاکوں کو کھلی چھوٹ عوامی حلقے سراپا احتجاج اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں
کبیروالا(سٹار نیوز آن لائن ) پولیس سرائے سدھو کی نااہلی سے سرائے سدھو میں چوروں ڈاکوں کا راج برقرار ایک ہی رات میں متعدد وارداتیں گزشتہ رات پریس کلب باٹی بنگلہ کے سینٸرصحافی مہر ریاض ہراج کے گھر پل گاموں والی سے نقب زنی کرکے نامعلوم چور 13 تولے سونا 25 تولے چاندی ساڑھے 4 لاکھ نقدی چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کنٹرول نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں میں مہر غلام عباس ہراج مہر اکبرہراج محمد رمضان ندیم بھٹی اللہ دتہ قیصر عباس رب نواز قیصر علی نذرحسین وقاص حیدر محسن عباس قسور سیال محمد وسیم اسلم خان محمد شعیب مہر اسلم ہراج عمرحیات و دیگر نے سراپا احتجاج کیا آر پی او ملتان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم سے مطالبہ کیا کہ پریس کلب باٹی بنگلہ کے سینٸر صحافی مہر ریاض ہراج چوری کی واردات کو فوری طور پر ٹریس کیا جاٸے اور آٸے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر فوری طور پر کنٹرول کیاجاٸے ۔
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف میاں چنوں












