وزاعظم کے معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے ومعاشرتی تحفظ ڈویژن(PASSD)ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غرباء مساکین کوادائیگی ایک مربوط نظام کے تحت جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں اگرکسی نے کسی مستحق کاحق خردبردکردیاتواس کیخلاف ایف آئی آردرج کرکے قانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائیگی،جن مستحق افراد کوایک دفعہ بذریعہ موبائل فون پیغام بھیجااورانہوںنے اپنے پیسے وصول نہیںکئے ان کودوبارہ میسج بھیجے گئے ہیںتاکہ انہیںاپنا حق مل سکے۔
انہوںنے کہاکہ چھوٹالاہورضلع صوابی میں90فیصدادائیگی ہوچکی ہے تاہم اگرکسی مستحق نے پہلے موبائل پیغام کے بعدانتظامیہ سے رابطہ نہیںکیاتوان آٹو ریروس کیس کے مستحقین کودوبارہ موبائل پیغام بھیجے گئے ہیںجن ادائیگی جاری ہے،
ان خیالات کااظہارانہوںنے چھوٹا لاہورضلع صوابی میںاحساس پروگرام کے تحت مستحقین میںرقوم تقسیم کرنے اوران کوادائیگی میںدرپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پراحساس ایمرجنسی پروگرام ضلع صوابی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسجاد علی بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے ومعاشرتی تحفظ ڈویژن ڈاکٹرثانیہ نشرنے احساس ایمرجنسی پروگرام کے متعلقہ افسران واہلکاروںکوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ان مستحق افرادکوکسی قسم کی مشکلات کاسامنانہیںہوچاہئے اورنہ رقم کی ادائیگی میںکسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائیگی۔
انہوںنے مزیدہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جن مستحقین کاحق کسی اورنے خردبردکیاہے ان کیخلاف FIRدرج مجھے فی الفوررپورٹ بھیج دی جائے۔قبل ازیںوزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے موجوداحساس ایمرجنسی پروگرام کے مستحقین سے گفت شنیدکی اورادائیگی میںمشکلات سے آگاہی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ اس بات پرخوشی ہوئی کہ اس علاقے میںتقریباً90فیصدمستحقین کوادائیگی کردی گئی ہے جبکہ باقی کوادائیگی جاری ہے،وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ پسماندہ طبقے کواوپرلایاجائے اورانہیںسہولیات فراہم کی جائے تاہم احساس ایمرجنسی پروگرام ایمرجنسی وزیراعظم کے اس وژن کی عکاس ہے۔