حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان بنادیا جس میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کروایا دیا گیا
سرگودھا(سٹار نیوز آن لائن ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان بنادیا جس میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کروایا دیا گیا۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو آسان بنا دیا جس میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کروا دیا ہے اور شہریوں کی مشکلات کو آسان کرتے ہوئے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے لمبے چکر کے بجائے صرف شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کیا جا رہا ہے۔اس نئے ڈیجٹیل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پولیس آفیسر راولپنڈی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیاہے۔نئے سسٹم سے ایسے شہری جن کا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہوگیا ہو وہ بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے باآسانی دوبارہ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کے تحت شہریوں کو صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور بینک چالان پیش کرنا پڑے گااور کسی قسم کے دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔موجودہ طریقہ کار میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل ترین قطار اور تصویر کے ساتھ میڈیکل کے لئےکافی انتظار کرنا پڑتا تھااس کے علاوہ انہیں دیگر دستاویزات بھی پیش کرنا ہوتی تھیں۔لیکن اب صرف شناختی کارڈ کے ساتھ فیس ادا کرنے کے بنک چالان کے ساتھ کسی بھی شہری کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












