وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ملک میں مختلف قیمتی پتھروں کی ترقی کے بارے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ ان پتھروں کی برآمد میں اضافے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کے شعبے کو درپیش مشکلات اور ایک جامع اور مکمل لائحہ عمل کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کیلئے وفاقی دارلحکومت میں ایک Gemstone کے قیام کی تجویز کو بھی سراہا۔