دانش سکولز۔سوفیصد اہداف حاصل۔وزیراعلی کا اظہاراطمینان۔سمیرااحمد کی ملاقات
لاہور ( سٹار نیوز آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی،سنٹر آف ایکسیلینس اور دانش سکول اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد کی ملاقات: چیئرپرسن دانش سکول اتھارٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سنٹر آف ایکسیلینس اور دانش سکولز کی سالانہ رپورٹ پیش کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سنٹر آف ایکسیلینس کے حوالے سے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے پر اظہار اطمینان
▪︎وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وہاڑی میں قائم دانش سکول کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت۔
“دانش سکول سسٹم میں مثبت اصلاحات لا کر پبلک فرینڈلی بنایا جائے گا – دانش سکولوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں سنٹر آف ایکسیلینس قائم کئے جائیں گے-” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
▪︎سمیرا احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش سکولوں میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔












