گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا،
گجرات( سٹار نیوز آن لائن)مال مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125سی سی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مظہر ولد عبدالغنی ساکن ضلع مظفر گڑھ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضہ سے دوران تفتیش مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125سی سی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں ملزم عبدالقدیر خاں ولد سلیم خا ں ساکن محلہ گلشن کالونی کو گرفتار کرلیا۔جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا












