اسلام آباد، پی آئی اے کے طیارے کو گلگت ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق ہوا کے شدید دباؤ کے باعث پی آئی اے طیارےکو گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر طیارے کا رخ اسلام آباد واپس موڑا گیا
ائیر پورٹ حکام کے مطابق اے ٹی سی کی جانب سے ہوا کے شدید دباؤ کے باعث طیارے کو گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پرطیارے کا رخ اسلام آباد واپس موڑا گیا ہےائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں کسی بھی فنی خرابی کی اطلاعات غلط تھی۔طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر نارمل لینڈنگ کی۔












