مظفرگڑھ، تھانہ قریشی پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 روز میں 2 خطرناک ترین مجرمان سمیت 9 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا،
مظفر گڑھ ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل اصغر خان چانڈیہ کی سربراہی میں یس ایچ او تھانہ قریشی زاہد لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل، ڈکیتی، اغوا کے مقدمات میں ملوث خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 9 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، مجرمان اشتہاریوں کو ٹریس اور گرفتار کرنے کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جنہوں نے بڑی مہارت و محنت سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں میں نعیم، کالو، خیر محمد، مشتاق، حسنین، ارشاد، جعفر ، میرم اور صابر شامل ہیں، اس موقع ایس ایچ او تھانہ قریشی زاہد محمود لغاری کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری سے جرائم میں کمی ہو گی اور ملزمان سے مزید تفتیش کا بھی آغاز کردیا ہے جن ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمدگی متوقع ہے،
رپورٹ عثمان خان خٹک












