لاہور فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر دو گرپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2زخمی، فیس بک پر شئیر کی جانے والی تصویر پر نازیبا کمنٹ کرنے پر ایک گروپ نے اپنے ہی دوستوں کے دوسرے گروپ پر فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک شخص نے اپنی فیس بک پروفائل پر ایک تصوئیر شئیر کی جس پر اس کے کچھ دوستوں نے نازیبا کمنٹ کردیے۔
کمنٹس پڑھ کر تصویر شئیر کرنے والے شخص اور اس کے دوست مشتعل ہوگئے اور دوسرے گروپ سے جھگڑا کرلیا۔ تصویر شئیر کرنے والے ملک ریاست گروپ نے موقع دیکھ کر گجومتہ سٹاپ کے قریب مستانا گروپ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دو نوجوان یعقوب اور شہزاد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات سننے میں آتے رہتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی ٹک پر مخالف برادری کے خلاف ویڈیو بنانے پر ایک گروپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور دو گروپوں میں شدید لڑائی ہوگئی تھی۔
اس سے قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے اپنے دوست کو اپنی بہن کے ساتھ تصایور شئیر کرنے پر قتل کردیا تھا۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اس کے باجود ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔