جھنگ، سوشل میڈیا پر احتجاج رنگ لے آیا، 18ہزاری چوک کی مرمت کا کام جاری، عوام کا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب فیصل حیات خان جبوآنہ کا شکریہ
حال ہی میں بارشوں کے بعد ہم میں سے کافی لوگوں نے اس مسئلے کو نمایاں کیا
جس سے عام عوام ذلیل ہو رہی تھی سڑک پر کشتیاں چلانے والی حالت تھی
جس کے بعد سٹار نیوز سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جامب سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس نوٹس لیتے ہوئے محترم جناب مشیر وزیراعلیٰ پنجاب فیصل حیات خان جبوآنہ نے ایکشن لیا اور آج اس پر کام شروع ہوچکا ہے
جلد ہی چوک اٹھارہ ہزاری کا یہ گڑھا مرمت ہوجائے گا
اور غریب عوام کو سکون میسر ہوگا
یاد رہے، چند دن قبل سٹار نیوز کی جناب سے ضلع بھر کی مرکزی شاہراوں کی حاکت زار پر تفصیلی نیوز نشر کی جس کے سوشل میڈیا صارفین کی خانب سے اپنے اپنے حلقہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو مینشن کرتے ہوئے تنقدید کا نشانہ بنایا جس کا۔نوٹس لیتے ہوئے 18ہزاری چوک اور روڈ کا کام بغیر ٹینڈر ہوئے شروع ہو چکا لیکن ابھی جھنگ شہر، شورکوٹ چوک، گڑھ مہاراجہ چوک، گڑھ موڑ چوک کی حالت زار ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے بھی تنقید کی گئی لیکن وہاں کے متعلقہ عوامی نمائندگان کے کان میں جوں تک نہیں رینگی،
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ













