میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں دیہاتیوں کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ. مظاہرین نے واپڈا کا علامتی جنازہ بھی پڑھایا

میاں چنوں (سٹار نیوز) نواحی گاؤں 51 پندرہ ایل کے رہائشیوں نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے علامتی جنازہ پڑھایا. مظاہرین نے بتایا کہ 4 روز سے گاؤں میں بجلی کا ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے. متعدد بار واپڈا کو بتایا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی. 4 روز سے پورے گاؤں میں بجلی بند ہونے سے گھروں اور مساجد میں پانی تک ختم ہو چکا ہے. اور گاؤں ہر فرد پریشان ہے، مظاہرین نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں