راولپنڈی پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی، میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا، نگار جوہر کو ترقی دے کر پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ نگار جوہر ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جن 5 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پر تقرریاں کی گئی، ان میں لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔

اس سے ایک روز قبل 11 ستمبر کو پاک فوج کے 4 جنرل افسران کو میجر جنرل سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل تھے۔