کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کرتی ہوں شازیہ سعید عباسی
راولپنڈی( بیورورپورٹ سٹار نیوز ) تفصیلات کے مطابق شازیہ سعید عباسی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP 14 راولپنڈی کینٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں ہمارے بہادر نوجوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کم ترین وقت میں ان کے ارادے خاک میں ملا دیے












