مریدکے(بیورو چیف لیاقت علی بٹ سے)بچوں کی لڑائی پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل دو افراد زخمی ایس ایچ او سٹی کی دبنگ کاروائی دو ملزمان گرفتار
تفصیل کیمطابق تھانہ سٹی کی آبادی سلامت پورہ میں بچوں کی لڑائی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے پنتالیس سالہ کلثوم زوجہ نصیر کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد زخمی ھو گئے تھانہ سٹی ایس ایچ او شہباز نجمی نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو موقع پر حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی اور مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا ھے