وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کی ملاقات
عمر تنویر بٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 9 لاکھ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مشکل وقت میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے رقم عطیہ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ کا شکریہ ادا کیا۔
“کورونا وباء کے باعث کمزور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہماری اخلاقی،قومی اورمذہبی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار












