پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن شعبہ خواتین کی صدر فضہ زیشان، سیکریٹری جنرل ارم بٹ، کی سربراہی میں ویسٹرن ریجن سندھ ورکنگ کمیٹی کی تقریب حلف برداری

کراچی (سٹار نیوز ) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن شعبہ خواتین کی صدر فضہ زیشان، سیکریٹری جنرل ارم بٹ، کی سربراہی میں ویسٹرن ریجن سندھ ورکنگ کمیٹی کی تقریب حلف برداری کراچی مرکزی سیکیٹریٹ انصاف ہاوس میں منعقد ہوئی۔ جسمیں مہمان خصوصی سینئر نائب صدر سعدیہ آغا، مرکزی سیکریٹری اطلاعات زنیرہ ملک نے شرکت کی۔ گورننگ باڈی ممبران، میں سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی، سینئر نائب صدر ثمینہ خٹک،نائب صدر تہمینہ خٹک، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری زرقہ ناز ، سیکریٹری فائنانس امبرین ملک نے شرکت فرمائی، مرکزی سیکریٹری ممبر شپ صیم خان، نے بھی عہدے کے حلف کے لیئے شرکت فرمائی، مرکزی قائدین اور ریجن کی قیادت نے حلف کے بعد تمام خواتین سے اظہار رائے بھی کیا۔
مرکزی سینئر نائب صدر سعدیہ آغا : تمام خواتین کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ تمام خواتین ثابت قدمی اور ایمانداری سے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کرینگی اور محنت، لگن سے پاکستان تحریک انصاف کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی منزلوں پر لے جائیں گی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات زنیرہ ملک: خواتین کسی بھی جگہ کسی بھی معاشرہ کا نہایت اہم اور بنیادی جز ہیں کسی بھی سیاسی پارٹی کی یا کسی بھی معاشرہ کی اہم ضرورت ہیں آپ سب نے اس عزم ہمت سے کام کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرسکیں جیسا کہ کررونا وائرس کی وبا نے عالمی سطح پر پوری دنیا میں شدید نقصان پہنچایا ہے ایسے ناقابل تلافی نقصان کے باوجود بھی ہم نے اپنی تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ مل کر شانہ باشانہ مظبوطی سے مقابلہ کرنا ہے۔ اور اپنی قیادت کا احترام لازمی جز رکھنا ہے۔
صدر کراچی فضہ ذیشان: میں اپنی تمام بہنوں سے آج بہت خوش ہوں جنہوں نے حلف لیئے بنا بھی اپنی زمہ داری بااحسن انداز میں پوری کرنے کی کوشیش کی اور راشن کی تقسیم سے لے کر اپنی پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں رمضان المبارک کے مہینے میں دوسرے لوگوں کے لیئے ایثار اور قربانی کے جذبے کی مثال قائم کی آپ سب ہمارے لیئے قابل فخر ہیں۔ میں امید کرتی ہوں اپنی ریجنل گورننگ باڈی ممبران سے، اور ورکنگ کمیٹی ممبران سے کہ اتفاق اور اتحاد سے ہم نے آگے بڑھ کر اپنا کام خوش اسلوبی سے کرنا ہماری تنظیمی قابل خواتین اس وقت کابینہ کا حصہ ہیں جو نہایت فخر کی بات ہے انشاء اللہ ثابت قدم رہیں۔
سیکریٹری جنرل ارم بٹ: پاکستان اس وقت بہت مشکلات کا شکار ہے لیکن ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہماری خواتین گھر کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں پوری زمہداری سے اپنے کام سر انجام دے رہی ہیں ہم تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم تمام خواتین اپنی ذمہ داری اتحاد،تنظیم اور یقین محکم پر قائم کرنے کی کوشیش کریں گے ہم پوری کوشیش کریں گے کے پارٹی سے مخلص اور قابل لوگوں کو سامنے لائیں اور پاکستان تحریک انصاف کراچی میں پرانے مخلص لوگوں کے ساتھ ساتھ بہترین نئے چہرے بھی متعارف کروائیں جو شعبہ خواتین کو مزید مستحکم اور مظبوط کرسکیں۔
کراچی ریجن کی ورکنگ کمیٹی کابینہ ممبران جنہوں نے حلف اٹھا لیا
ڈاکٹر سمعیہ آصف ۔ درخشاں صالح۔ صدف ناز ۔ آسیہ راشد مدیحہ عادل، طلعت نورین غزالہ نواز ۔ مہوش مقصو فلک الماس، اور فوزیہ صدیقی
سیکریٹری اطلاعات
شعبہ خواتین کراچی ریجن
پاکستان تحریک انصاف ملتان












