عوامی ہلیپ لاٸن کے چیف آرگنائزر افتخار یوسف زئی نے
جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کو سرکاری طور پر چارج لینے پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا مزید ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بناٶ تحریک کا وفد افتخار یوسف زئی کی قیادت میں ان سے ملاقات کرے گا اور جنوبی پنجاب کی پانچ تحصیلوں کو اضلاع بنانے اور ان کے مالیاتی امور کے بارے ان کو بریفنگ دی جاۓ گی۔
مزید انہوں نے کہا کہ ان زاہد زمان سے مطالبہ کیا جاۓ گا کہ جنوبی پنجاب کی جو پسماندگی ہے اس کو دور کیا جاۓ اس کے صاف شفاف پانی کا مسٸلہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاۓ ہم مطالبہ کرتے ہیں ہر یونین کونسل میں فلٹر پلانٹ ممکن بنایا جاۓ۔ جو فلٹر پلانٹ لگے ہوۓ ہیں ان کی مرمت کر کے چلانے کے آرڈر جاری کیے جاٸیں۔اس کے علاوہ تمام مین روڈز اور لنکس روڈ کی مرمت کی جاۓ نۓ روڈز کی تعمیر کے فوری احکامات جاری کیے جاٸیں
بعد ازاں
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کا بہاولپور ڈویژن میں پہنچ کر پہلا سرکاری بیان جاری کردیا
:وزیراعظم پاکستان نےجنوبی پنجاب کی عوام سےایک وعدہ تھا، زاہداخترزمان
جنوبی پنجاب کی سیکرٹریٹ کے حوالے سےچیف منسٹرسےتفصیلامیٹنگ ہوئی ہے، زاہداخترزمان
جنوبی پنجاب کےلوگوں کےمسائل اب ملتان اوربہاولپورسےآگےنہیں جائیں گے، زاہداخترزمان
صوبہ بھی جلدہی بن جائےگا،زاہداخترزمان
ابھی ہم بہاولپورمیں آفس کاکام شروع کرنے جا رہے ہیں، زاہداخترزمان
پنجاب کی ایڈمنسٹریشن اب لوکل ہوگی اورفنڈزبھی لوکل ہوں گے، زاہداخترزمان
ایک سےدوماہ میں تمام سیکرٹریٹ کےدفاترفعال ہوجائیں گے، زاہداخترزمان
جنوبی پنجاب کےسٹاف کےلوکل مسائل بھی حل ہوں گے، زاہداخترزمان
جنوبی پنجاب کےباسیوں کواپنےکاموں کےلیےاب لاہورنہیں جاناپڑےگا، زاہداخترزمان
عوامی رابطےکومضبوط کیا جائے گا، زاہداخترزمان
سیکرٹریٹ کےکیمپ آفس ڈی جی خان،ملتان اوربہاولپورمیں ہوں گے، زاہداخترزمان
صحت، تعلیم اور بنیادی مسائل حل کرنا یہ پارٹ ٹومیں شامل ہیں، زاہداخترزمان
صوبے کا انفراسٹرکچر اب نیچےآئےگا، زاہداخترزمان
جنوبی پنجاب۔میں نئی بھرتیاں بھی ہوں گی، زاہداخترزمان
چیف منسٹرکی خواہش ہےکہ تین ماہ میں سیکرٹریٹ کےتمام دفاترمکمل فعال ہوجائیں،زاہداخترزمان
پڑھنے لکھے نوجوانوں کی جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں بھرتیاں ہوں گی،زاہداخترزمان
سیکرٹریٹ فعال کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،زاہداخترزمان رپورٹ بشری وکیل












