احمدپورسیال( حبیب منظر سے ) چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایچ او ارباب احمد سمیجہ کی تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے پہلی میٹنگ – اس موقع پر صدر چوہدری منور علی میو کی سربراہی میں حبیب منظر ، چوہدری غلام مصطفی گجر، ملک حفیظ الرحمن کھوکھر، حاجی محمد عارف جعفری، آصف نعیم خان بلوچ، ملک ارشد علی وسیم، اور تنویر حسین نے ٹی پی سی کی نمائندگی کی – ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال ارباب احمد سمیجہ نے کہا کہ صحافت معاشرے میں آنکھ کان اور عوام کی ترجمانی کا کردار ادا کرتی ہے پولیس اور پریس ایک پیج پر صحیح معنوں میں مثبت اصولی کردار ادا کریں تو ریاست مستحکم ہوتی ہے اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں نے تعاون کیا تو احمد پور سیال کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کی ہر ممکن کو شش کرینگے اور مقامی میڈیا کی نشاندہی پر سیکیورٹی سمیت شہریوں کے مسائل حل کیے جائینگے