احمد پور سیال تاجر برادری امن و امان کی بحالی کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریگی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد اختر جاوید میو
احمدپورسیال (سٹار نیوز آن لائن ) تاجر برادری امن و امان کی بحالی کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریگی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران احمدپورسیال ملک عبدالرزاق گروپ کے صدر چوہدری محمد اختر جاوید میو نے گذشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے محنتی پولیس آفیسر کی ضرورت تھی جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل نے محمد ارباب سمیجہ کو ایس ایچ او تعینات کیا جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی تاجر، امن کمیٹی، سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں سے میٹنگز کا سلسلہ شروع کر کے منشیات فروشی، چوری سمیت جرائم کا قلع قمع کرنے کے عظم کا اظہار کیا جس سے شہریوں کو امن و سکون کا پیغام ملا ہے چوہدری محمد اختر جاوید میو نے کہا کہ جب پولیس اور عوام ایک دوسرے کے قریب ہونگے تو جرائم پیشہ عناصر پر زمین تنگ ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ احمدپورسیال کی تاجر برادری ایس ایچ او ارباب احمد سمیجہ کے کرائم کنٹرول کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے
رپورٹ
حبیب منظر مہدی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












