گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے بکرے چوری کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا، 3لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد
گجرات ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں چوروں اور لٹیروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد اور ان کی ٹیم نے جلالپورجٹاں کے علاقہ میں مویشی اور بکرے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں یاسر حبیب ولد محمد عارف ساکن محلہ خضر خانوالی جلالپورجٹاں اور ساجد اقبال ولد محمد عنائیت ساکن دھدرائے شرقی شامل ہیں،جن کے قبضہ سے تین لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی تین بکریاں اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی ایک جھوٹی شامل ہے۔ ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے اور مزید برآمد گی بھی متوقع ہے۔












