پولیس اورمیڈیامعاشرے کے دو ستون ہین۔۔۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن) ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق کی میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئے تعنیات ہونے والے ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے الیکٹرانک و پرنٹ نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکٹرانک و پرنٹ نمائندگان نے شرکت کی۔ا س موقع پر ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس اور میڈیا کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے دور حاضر کا جدید میڈیا معاشرے سے جرائم اور برائیوں کے خاتمہ کے لیے اہم کردار اد کر رہا ہے ہم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجرمان اشتہاری،منشیات فروشان،رسہ گیروں اور ڈکیت گینگز کے خاتمہ کے لیے بر سر پیکار ہیں اور رہیں گے۔
آخر میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کہا کہ میں شرکاء سے یہ امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی آپ لوگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جرائم کے خاتمہ،شر پسند اور جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے آپ جب چاہیں میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں میڈیا نمائندگان نے بھی ڈی پی او ٹوبہ را نا عمر فاروق کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہر طرح حالات میں ہم سب ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ ہیں۔
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












