ڈی پی او جھنگ ڈاکٹرسردار غیاث گل خان نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں تفتیشی بلز تقسیم کر دئیے۔
جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹرسردار غیاث گل خان نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں تفتیشی بلز تقسیم کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن جھنگ میں تفتیشی افسران میں بلز کی تقسیم کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے 10 لاکھ کے تفتیشی بلزکے چیک تفتیشی افسران میں تقسیم کئے۔اس سے پہلے 22 لاکھ کے چیک تفتیشی افسران میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں۔تفتیشی افسران تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیشی نقائص کو دور کریں، میں محنت اور ایمانداری پر یقین رکھتا ہوں اور آپ سب سے یہی امید کرتا ہوں کہ آپ دلجمعی اور پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے۔جس پر تمام تفتیشی افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید کریں گے اور فرائض کی انجام دہی نہایت ایمانداری اور محنت سے کریں گے
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












