فرانس (ناصرہ خان سے) کورونا کی موذی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے معمولات جہاں لاک ڈاون سے متاثر ہوئے وہیں سوشل روابط میں بھی کمی آئی ہر کوئی اپنے پیاروں رشتہ داروں سہیلیوں کی ایک جھلک دیکھنے کوترس گیا اب جبکہ آہستہ آہستہ لاک ڈاون میں مرحلہ وار کمی شروع ہوئی

تو خوشبووں کے شہر پیرس میں پاکستان تحریک انصاف ویمن افئیر کی سیکرٹری اور ہیڈ آف ویمن ونگ محترمہ آصفہ ہاشمی نے اپنی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا تقریب کے پہلے مرحلے میں قرآن خوانی درود پاک سورہ یسین شریف اور آیت کریمہ کا ورد کیا گیا اور بعد ازاں محفل میلاد صلی اللہ علیہ وسلم سجائی گئی جس میں شرکاء نے نعتیں پیش کیں جو لوگ کورونا کی وبا سے زندگی کی بازی ہارگئے ان کیلئیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعاکی کئی کہ پوری دنیا سے اس موذی وبا سمیت اللہ پاک ہر بلا اور پریشانی کو دور فرمائے پوری ملت اسلامیہ اور کشمیر لاک ڈاون ختم کرنے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں بعد از دعا پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا خواتین کی کثیر تعداد نے اس دعائیہ تقریب میں شرکت کی

خصوصی رپورٹ ناصرہ خان سٹاف رپورٹر سٹار نیوز فرانس












