پاکستان تحریک انصاف فرانس کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس،تقریب حلف برداری بروز جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ
فرانس (ناصرہ خان پیرس سے ) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف فرانس کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں
فرانس ، پیرس ۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس کا اجلاس منگل مورخہ 7 جولائی کو منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک عابد ( صدر ) ، شیخ نعت اللہ ( سینیر نائب صدر ) ، چوہدری اعجاز جٹ ( جنرل سیکریٹری ) ، چوہدری ماجد چیمہ ( ایڈیشنل جنرل سیکرٹری )نے شرکت کی ۔
اجلاس میں تقریب حلف برداری شایان شان طریقے سے بروز جمعہ مورخہ 10 جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اور آرگنائزر کمیٹی قائم کردی گئی ۔
تقریب حلف برداری جمعہ مورخہ 10 جولائی کو ذائقہ ریسٹورینٹ ولیر لابیل شام 18:00 بجے منعقد ہو گی۔
اعادہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی فرانس منظم اور متحد ہے اور کسی بھی شرپسند فرد یا گروپ کو پی ٹی آئی فرانس یا الیکٹیڈ باڈی کے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
آخر میں پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے وزیر آعظم عمران خان کے ویژن پہ چلنے کا عہد کیا گیا۔
دعوت نامہ ارسال کیے جا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف












