جھنگ (سٹار نیوز ) تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی بچاؤ مہم کے سلسلہ میں جماعت اسلامی خواتین ونگ بھی میدان میں آ گیا۔جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں بچیوں کو تعلیم دلاوُ، وومن کیمپس بچاوُکے عنوان سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی جھنگ محترمہ سارہ صہیب نے کہا کہ علم کا حصول ہر مرد و عورت کا بنیادی حق ہے۔ جھنگ کی اسلام پسند، باپردہ, بے زبان طالبات لا وارث نہیں ہیں۔ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور انہیں جدید تعلیم کا حق دلوا کر رہیں گے۔ ان کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مرکزی زمہ دار تنظیم اساتذہ پاکستان محترمہ رضیہ شائستہ نے یونیورسٹی آف لاہور کیمپس برائے خواتین کو یونیورسٹی آف جھنگ میں انضمام اور مخلوط تعلیم کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیاپریس کانفرنس میں محترمہ حلیمہ سعدیہ صاحبہ (پروپیگنڈہ سیکرٹری جماعت اسلامی خواتین ونگ) اور یونیورسٹی طالبات کی مدرز نے بھی شرکت کی
رپورٹ ریاض خان شاہد سٹار نیوز جھنگ













