جھنگ (سٹار نیوز ) تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے کوٹ لکھنانہ میں خاتون پر سسرالیوں کا تشدد،ظالم شوہر نے بھائیوں کے ہمراہ حاملہ خاتون کے پیٹ پر مکے اور لاتیں مار کر حمل ضائع کر دیا۔خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جھنگ سٹی بستی شہنی والی کے رہائشی محمد اصغر کی بیٹی پر تشدد کا افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے کوٹ لکھنانہ میں پیش آیاجہاں پر خاوند اور اسکے بھائیوں کی جانب سے حاملہ خاتون کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور شدید تشدد کا نشا نہ بنایا گیا جس پر اس کا حمل ضائع ہو گیااور متاثرہ خاتون 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ہوش میں نہ آ سکی۔میڈیکل رپورٹ میں حمل گرائے جانے سمیت تشدد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ تشدد کا شکار ہو نے والی خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے تاہم متاثرہ خاتون کے خاندان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بذدار اور ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل خان سے انصاف کی اپیل کی ہے

رپورٹ ریاض خان شاہد سٹار نیوز جھنگ