مظفر گڑھ ۔خانگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی شراب کی 672بوتلیں اور 1260گرام افیون برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ درج
مظفرگڑھ (سٹار نیوز آن لائن )خانگڑھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی شراب کی 672بوتلیں اور 1260گرام افیون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام شبیر کھوکھر ؛ محمد باقر اور محمد سیفل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 630 کپی شراب اور 42 بوتل ولائیتی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا جبکہ دوسری کاروائی میں غازی خان ولد اللہ ڈتہ سے 1260 گرام افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور تمام برائیوں کی جڑ منشیات ہی ہے منشیات کے خاتمہ کے لیے آخری حد تک کوشش جاری رہے گی ۔۔۔
رپورٹ عثمان خان خٹک












