جھنگ انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کی جانب سے انصاری شیخ ایجوکیشن کمپیوٹر اکیڈمی کا افتتاح کر دیا گیا
جھنگ:(سٹار نیوز آن لائن ) انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ کی جانب سے انصاری شیخ ایجوکیشن کمپیوٹر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت حاجی افتخار احمد انصاری اور مہمان خصوصی حاجی محمد شاہد انتظار نے شرکت کی اس کے علاوہ مہمانان اعزاز کے طور پر عارف عادل لاہور,عمران الطاف,صوفی محمد ابوسفیان,لالہ عتیق الرحمن,محمد سلیم ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شاہد انتظار کا کہنا تھا کہ انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائِٹی کی جانب سے کمپیوٹر اکیڈمی بنانا احسن اقدام ہے یہ کاوش قابل ستائش ہے جتنا سراہا جائے کم ہے جدید دور میں کمپیوٹر ہر انسان کے لئے سیکھنا ضروری بن گیا ہے کمپیوٹر کے ذریعے بہت سا روزگار جڑا ہے میرا بھرپور تعاون ان کے ساتھ ہوگا.
لالہ عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا نیا اقدام نہیں ہے ہم نے پہلے ٹائپ رائٹر اکیڈمی بھی بنائی تھی ایجوکیشن کے شعبے سے متعلق مزید شعبہ جات کا آغاز کرینگے.
حاجی افتخار احمد نے تقریب میں آمد پر تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایک ماہ کی محنت سے تمام تنظیمی ساتھیوں کے تعاون سے کمپیوٹر اکیڈمی کا آج آغاز ہوگیا ہے انشاءاللہ ہمارے حوصلے بلند ہیں مزید فلاحی اقدامات کے لئے قدم اٹھاتے رہے گے.
رپورٹ علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












