میاں چنوں کے نواحی گاؤں 123/سیون ای آر کی رہائشی بیوہ عورت بشیراں بی بی اور اس کے خاندان کو سوا ایکڑ زمین ہڑپ کرنے کے لیے گاؤں124/سیون ای آر کا رہائشی فوجی اللہ دتہ ولد غلام محمد اور عامر ولد اللہ دتہ وغیرہ نے پریشان کر رکھا ہے.بیوہ خاتون نے تفصیلات بتاتے ہو کہا کہ اس کا خالہ زاد بھائی جس کا نام فوجی اللہ دتہ ہے وہ ہماری زمین ہتھیانہ چاہتا ہے.اور ہرروزپریشان کرنا معمول بنا لیا ہے.متاثرہ خاتون کا کہنا ہے 10 سال قبل میرا شوہر قتل ہوگیا تھا تو اس کی دیت کے طؤر ہمیں سوا ایکڑ زمین ملی.جس پر کاشتکاری کرکے میں اپنے بچوں پیٹ پالتی ہوں.میں بیوہ عورت ہوں اور میری چار بچیاں معذور ہیں اور 2 بیٹے ہیں.متاثرہ خاتوں کے مطابق مورخہ 2020-07-08 کو شام تقریباً 5 بجے الزام علیہاں فوجی اللہ دتہ اور عامر وغیرہ مسلح ہائے ڈنڈے سوٹے ہماری زمین میں زبردستی گھس گئے اور گالم گلوچ شروع کردی.اور دھمکیاں دینے لگ گئے کہ جو زمین دیت میں ملی ہے وہ ہمارے نام منتقل کروا دو ورنہ تمھارے سارے خاندان کو جان سے مار دیں گے.اور آپ کے بیٹوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیں.متاثرہ خاتون کی جانب الزام علیہان کے خلاف کاروئی کے ڈی پی او خانیوال کو درخوست دے دی ہے.بیوہ خاتون نے کہا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں.
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں خانیوال












