وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنرہاؤس بلوچستان آمد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات۔
باہمی دلچسپی کے اموراور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

“وزیراعلیٰ عثمان بزدار بلوچستان اورپنجاب کے عوام کو قریب لانے کیلئے قابل تحسین کردار ادا کررہے ہیں۔ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اورتعاون کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لوگوں سے ملکر مسائل حل کرنے کا جذبہ قابل تقلید ہے۔” گورنر بلوچستان

“ڈیرہ غازی خان کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بلوچ بہن بھائیوں کا بھی علاج ہو گا۔ بلوچستان سے مریضوں کو ڈیرہ غاز ی خان منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ایمرجنسی سروس مہیا کریں گے۔ بلوچستان او رپنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کاجائزہ لے رہے ہیں۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار