گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، تھانہ کنجاہ پولیس نے منشیات فروش سے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

گجرات ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں،اس سلسلہ میں ڈی پی او گجرات نے تمام ایس ڈی پی اوز کو خصوصی ٹاسک دے رکھے ہیں
ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI رانا عامر سعید نے اپنی پولیس ٹیم محمد عارف ASI کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئےمنشات فروش سفیر احمد ولدافتخار احمد قوم جٹ سکنہ ملہو کھوکھر کو گرفتار کرکےقبضہ سے چرس 1140گرام و رقم وٹک برآمد کرلی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کےملزم سے مزید تفتیش جاری ہے