جھنگ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنرمحمد طاہروٹونے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن ”پلانٹ فار پاکستان مہم ”کے تحت آج اپنے دفتر میں پودا لگا کر شجر کاری برائے موسم برسات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری اشرف گجر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسین قریشی اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر نسیم اقبال بٹ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرمحمد طاہروٹونے کہا ہے کہ “پلانٹ فار پاکستان مہم” کو کامیاب بنا کر ضلع جھنگ کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے جونہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے جس پر قابو پانے کےلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرپاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے تاکہ ہمارے آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے۔انہوںنے کہا کہ مون سون پری پلانٹیشن کے تحت ضلع بھر میں دس ہزار مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے جبکہ دیگر محکموں اوراین جی اوزسمیت ٹائیگر فورس اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کوگورنمنٹ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نرسری سے مفت فراہم کئے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے پیغام دیا کہ عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کوسرسبز وشاداب بناسکیں۔ سرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو بھرپورانداز میں کامیابی سے ہمکنار کریں تا کہ سرسبزپاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔












