جھنگ ایس ایچ او احمدپورسیال ارباب سمیجہ کا شہری صفدر مرالی پہ وحشیانہ تشدد، ڈی پی او جھنگ اس پولیس گردی کا نوٹس لیں، چیرمین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال

تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال عوامی خدمت پارٹی کے کارکن صفدر عباس مرالی پر گزشتہ روز ایس ایچ او احمد پور سیال ارباب احمد سمیجہ اور اے ایس آئی یوسف گجر کا مبینہ طور پر تشدد مبینہ طور پر برہنہ کر کے تشدد اور گالم گلوچ دیتے رہے عوامی خدمت پارٹی کے چیئرمین مولانا محمد آصف معاویہ سیال، اور تحصیل صدر عوامی خدمت پارٹی فوجی محمد رمضان کی طرف سے مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل سے ایس ایچ او،اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا مزید عوامی خدمت پارٹی کے چیئرمین مولانا محمد آصف معاویہ سیال کا کہنا تھا کہ اگر ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال کو ڈس مس نا کیا گیا تو بہت جلد احتجاج کی کال دی جائے گی،
دوسعی جانب پولیس کا موقف سامنے آیا کہ صفدر مرالی کی جانب سے سنتری کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی جس کو گرفتار کیا اور معززین علاقہ کی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا،