سرگودہامیں کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈاکٹروں نے پھولوں کے تحائف دیکر گھروں کو رخصت کیا۔
سٹار نیوز ۔سرگودہامیں کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈاکٹروں نے پھولوں کے تحائف دیکر گھروں کو رخصت کیا۔ گھروں میں روانگی کے وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے تالیاں بھی بجائی۔ صحت یاب ہونے والے مریضوں نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا کی تشخیص کیلئے عام آدمی اسپتال آنے سے مت گھبرائیں۔ سرگودھا کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فوکل پرسن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کیلئے خصوصی تالیاں بجائی اور انہیں پھولوں کے تحائف پیش کئے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات نے اس موقع پر بتایا کہ آئسولیشن ٹی بی اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا کے 320 مریضوں کو لایا گیا تھا جن میں اس 19 مریض وفات پا گئے 301 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس سٹاف نے کورونا کے مریضوں کی دل و جان سے خدمت کی اس موقع پر صحت یاب ہونے والے مریضوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ مریضوں نے شہریوں سے کہا کہ شہری خوف زدہ ہونے کی بجائے کورونا کی تشخیص کیلئے اسپتال سے رجوع کریں۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












