سرگودھا میں ٹریفک پولیس کا کالے پیپر لگا کر گھومنے والے گاڑی مالکان کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری۔
سرگودہا (سٹار نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین کی کیخلاف ورزی پر 80سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے سرگودھا شہر اور گردونواح میں کا لے پیپر والی گاڑیوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے درجنو ں گاڑیوں سے سیا ہ پیپر ہٹا دیئے جبکہ مسلسل خلا ف ورزی کر نے والی 80سے گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی ہیں ۔ بیشترگاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے بھی کئے گئےاس موقع پر سب انسپکٹر ساجد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ۔جعلی نمبر پلیٹ،بلا نمبر موٹرسائیکل، گاڑیاں اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف بھی کاروائی کی گئی متعدد موٹرسائیکل تھانوں میں بند کئے گئے جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کو بلا کر انہیں جرمانے کئے گئے اور انہیں وارننگ بھی دی گئی کہ اپنے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی وہیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔ کیونکہ وہ اپنی جان کیساتھ دیگر جانوں کیلئے بھی خطرہ ہیں اگر کسی بھی شاہراہ پر کم عمر بچے گاڑیاں چلاتے نظر آئیں تو ان کے والدین کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا













