سینیٹر فروغ نسیم تیسری بار وفاقی وزیر قانون کا قلمدان سنبھالنے کیلئے تیار
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فروغ نسیم جمعے کے روز تیسری بار وفاقی وزیر برائے وزارت قانون وانصاف کا قلمدان سنبھالیں گے،
سینیٹر فروغ نسیم نے پہلی بار اس وقت استعفیٰ دیا تھا جب سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔
فروغ نسیم نے کیس مکمل ہونے پر دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس پر جب درخواست دائر کی تو لارجر بنچ کے سامنے فروغ نسیم نے دوبارہ اپنی وزارت سے استعفیٰ دے کر حکومتی وکیل کے طور پر دلائل دیئے تھے۔
بیرسٹر فروغ نسیم جمعے کی صبح دن گیارہ بجے ایوان صدر میں دوبارہ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف حلف اٹھائیں گے












