سٹارنیوز۔ایم پی اے راناشہبازاحمدخان نے یوتھ کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی پہلی سالگرہ کی پروقارتقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوان طبقہ قوم کا ہراول دستہ ہوتا ہے اور تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کردارناقابل فراموش رہاہے۔میرے حلقہ پی پی ١٣٠میں یہ طبقہ فعال کردارسرانجام دے رہاہے۔یوتھ کمیٹی گڑھ مہاراجہ ایک تھنک ٹینک کے متحرک رول کے باعث سیاستدانوں کی توانائیاں علاقہ کی تعمیروترقی پرخرچ ہوتی ہیں۔یوتھ کمیٹی کے مطالبات کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔تعلیم و صحت کے میدان میں بہتری کیلیے ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائیگا۔تقریب سے رانا محمداسلم رانا نعیم رانافیصل راناشاہد نے خطاب کیا اس موقع پر ملک غلام حیدر،چودھری مزمل جٹ،فہیم لنگاہ اور صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائےانصربھٹی سمیت کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے۔بعدازاں یوتھ کمیٹی کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔۔رپورٹ۔۔۔امتیازشیخ