خداوند کے فضل و کرم سے اور ہماری نیک نیتی،ٹیم ورک اور ایک سال کی سخت محنت کے بعد ہمیں جناب اظہر عباس عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/ سیکرٹری ہیومن رائٹس جھنگ نے انسانی حقوق کے فروغ اور روزانہ کی بنیاد پر خدمات سرانجام دینے کے لئے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جھنگ میں ایک سرکاری دفتر مہیاء کر دیا ہے جہاں پر آصف منور اور گوہر خان جبوانہ ممبر انسانی حقوق کمیٹی جھنگ بیٹھ کر کام کر سکیں گے جس کا کل باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر اعلی جناب فیصل جبوانہ صاحب کریں گے۔ ہمارے جھنگ کے لئے بڑی فخر کی بات ہے کی پنجاب کے 36اضلاع میں سے جھنگ کو یہ پہلا اعزاز حاصل ہوا کہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو انسانی حقوق کےکام کےلئے سرکاری دفتر مہیاء کیا گیا کیونکہ جھنگ ممبران نےضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بہت سارے مسائل حل کروائے اور باقی جلد حل ہو جائیں گے۔ ہم صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور 11جولائی 2019کو باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ممبر مقرر کیا۔ ہم ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوصاحب،شاہد عباس جوئیہ صاحبADCR، اشرف گجر صاحبADCG،ڈی پی او صاحب جھنگ،اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل صاحب،سی ای او نسیم زاہد صاحب اور خصوصاً اظہر عباس عادل صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کی وجہ سے بہت سارے ضلعی مسائل حل ہوئے اور پایا تکمیل تک پہنچ سکیں ۔