سٹارنیوز:تحصیل احمدپورسیال کے متاثرہ کوآپریٹوسوسائٹیز کلیم سے محروم۔۔تفصیلات کے مطابق کوآپریٹو بنک گڑھ موڑ سے متعلقہ تیئس کوآپریٹوسوسائٹیز کے سال اٹھارہ۔انیس کیلیے بنک نے پینل آدم جی انشورنس کو مبلغ سینتالیس لاکھ اکیس ہزار کے کلیم سینڈکیے۔دوسال گزرنے کے باوجود ابھی تک ادائیگی نہیں ہوئی۔جس پر کسان بورڈ نے چوک گڑھ موڑ پر احتجاج کیا۔مظاہرین سے سرپرست کسان بورڈ چودہری مختارحسین اور صدر چودہری رضوان قدیر چیمہ نے خطاب کیا اور کہا کہ دوسال قبل آفت زدہ علاقوں کیلیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا دیگر سرکاری ادروں نے ادائیگی کردی مگر آدم جی انشورنس نے ابھی تک نہ کرکے کسانوں کے حقوق کا استحصال کیا ہے۔بلکہ لیت و لال سے کام لے رہے ہیں۔کہا گیا۔کہ اگرعیدتک ادائیگی نہ کی گئی تو لاہور آدم جی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائےگا۔احتجاج کے موقع پر کسانوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی اور شدیدنعرہ بازی کی گئی۔درایں اثنا بنک مینجر نصرت شاہ نے کہا۔کہ بنک نے حسب ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے حکام کو بھجوادیا ہے جبکہ آدم جی انشورنس کے آفیسر۔ذیشان حیدرنے کہا ہے کہ پراسس مکمل ہوگیاہے جلد پیمنٹ کردی جائیگی۔












